29 نومبر 2011 - 20:30

ایم ڈبلیو ایم کے رکن شوریٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں آئے دن بےگناہ افراد کو شہید کیا جا رہا ہے، حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔

ابنا:  مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی نے بلوچستان یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر دانش علی کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ بلوچستان میں آئے دن بےگناہ افراد کو شہید کیا جا رہا ہے، حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ شہید کی میّت امام بارگاہ منتقل کر دی گئی ہے۔ کراچی سے ان کی فمیلی کے آنے کا انتظار ہے۔ کل صبح 11 بجے بلتستانی امام بارگاہ علمدار روڈ سے جلوس بر آمد ہو گا، جس کے بعد شہید کو بہشتِ زینب ہزارہ قبرستان(گنجِ شہداء) میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

........

/169